المصطفی اوپن یونیورسٹی

▼ اردو - UR

کلام اسلامي (تھيالوجي)

Degree: ایم۔فل(M.phil)
Presentation Language: اردو
Course fee: The tuition fee varies depending on the country in which you reside.


کلام اسلامي (تھيالوجي)

آسمانی ادیان میں علم الکلام (عقائد و الٰہیات) Theology مذہبی تصور کائنات اور اعتقادات کے استنباط ، تنظیم، تشریح و توضیح، دفاع اور ان پر کئے جانے والے اعتراضات و شبہات کا جواب پیش کرتا ہے۔ اس اعتبار سے دین و مذہب کی نظریاتی بنیادیں خاص طور پر اصول دین جیسے بنیادی عقائد اسی علم کے ستون پر قائم ہوتی ہیں۔ انسان بالعموم ہمیشہ سے ہی ان سوالوں کے جواب کے درپے ہے کہ وہ کہاں سے آیا ہے؟ کہاں پر ہے؟ اسے کہاں جانا ہے؟ زندگی اسی مادی دنیا میں منحصر ہے یا کوئی اور عالم بھی ہے؟ اس دنیا میں انسان کا مقام، کردار اور ہدف کیا ہے؟ انسان کی ذاتی توانائیاں کیاہیں؟ ہدایت الٰہی کا نظام اور خلافت الہٰیہ (نبوت و امامت) کیا ہے؟ ایمان کیا ہے؟ کفر و شرک کیا ہوتا ہے؟ نجات و فلاح کا کیا تصور ہے؟ علم و دین، سائنس و مذہب، عقل و وحی، ایمان و تعقل اور انسان اور خدا جیسے تقابلی موضوعات کیسے حل ہوں گے؟ اور دیگر بے شمار سوالات۔ لہذا عقائد کاصحیح اور صائب تصور حاصل کئے بغیر نہ اس دین کو قبول کرنا اور اس پر ایمان لانا معقول ہے اور نہ ہی اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ۔ اسلامی علم الکلام کہ جو انسان کے ان بنیادی سوالات کا عقلی اور قرآن و سنت پر مبنی دلائل سے جواب دیتا ہے، دین کی معرفت کے حصول اور مومنانہ زندگی گزارنے کا ناگزیر مقدمہ اور تمہید ہے۔ المصطفی اوپن یونیورسٹی نے بیچلرز کی سطح پر اسلامی عقائد و الہٰیات یعنی اسلامی علم الکلام ڈگری پروگرام کے بعد اپنے اردو زبان مخاطبین کے لئے اسلامی علم الکلام کا ماسٹرز ڈگری پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اس ڈگر ی پروگرام میں جہاں اسلامی تصور کائنات اور عقائد کوعقلی اور قرآن و سنت سے ماخوذ پیرائے میں پیش کیا گیا ہے، وہیں تقابلی انداز میں بھی ان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دور حاضر میں عقائد اور مذہبی تعلیمات کے متعلق زیرِ بحث آنے والے جدید مسائل اور موضوعات کو اس کورس میں خاص طور پر جگہ دی گئی ہے۔

Objectives of the course

طلباء کو اسلامی تصور کائنات اور عقائد کے متعلق اہل بیت علیہم السلام کے مکتبہ فکر کی اساس پر گہری شناخت پیش کرنا؛

طلباء میں عقلی اور قرآن و سنت سے ماخوذ پیرائے میں تحلیلی اور تقابلی طور پر عقائد کا جائزہ لینے کی صلاحیت اجاگر کرنا؛

دور حاضر کے تقاضوں سے ہماہنگ اور بین الاقوامی سوچ کے حامل اسلامی دانشور تیار کرنا؛

عالمی سطح پر اسلام میں عقلی علوم کی ظرفیت اور وسعت کو متعارف کروانا؛

طلباء میں اسلامی علم الکلام، عرفان اور فلسفہ کے اعلیٰ سطحی تعلیم و تحقیق کے لئے مطلوب علمی اور محققانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛

Subjects offered

تجزیاتی علم الکلام

تقابلی علم الکلام

اسلامی فلسفہ

اسلامی علم الکلام کی تاریخ

جدید کلامی مباحث اور فلسفہ دین

معاصر کلامی افکار و آراء

کلامی آیات و روایات

Course details

کیمپس کا نام کلام اسلامي (تھيالوجي)
Degree ایم۔فل(M.phil)
Presentation Language اردو
Course certificate Provided upon completion
Course duration 4 سمیسٹر